الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج دو دن کے وقفے کے بعد دوبارہ سماعت کرے گا۔ پنجاب اور خیبر پختون خوا الیکشن کے التوا کے کیس کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے ہو گی۔
گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا، کہ توقع ہے کہ پیر کا سورج اچھی نوید لے کر طلوع ہوگا- عدالت مشکلات پیدا کرنے نہیں بیٹھی- حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات نہیں ہونے تو آئینی کردار ادا کریں گے- جلد ہی ان معاملات کو سلجھا دیں گے۔
پی ڈی ایم کا تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد، کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ
کیس کی سماعت پانچ رکنی لارجر بینچ نے شروع کی تھی۔ بینچ میں سے پہلے جسٹس امین الدین خان نے کیس سننے سے معذرت کی۔ جس کے بعد چار رکنی بینچ نے سماعت کی تو جسٹس جمال خان مندوخیل نے بھی کیس سننے سے معذرت کرلی۔ دو ججز کے الگ ہونے کے بعد تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
پنجاب ، کے پی الیکشن کیس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد
دو روز پہلے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خزانہ کو آج طلب کررکھا ہے۔
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ کیس میں ایک فریق پارٹی چیئرمین کی گارنٹی دے رہا ہے۔ شاید حکومت کو بھی ماضی بھلانا پڑے گا، کیس میں مشکل یہ ہے کہ فریقین رولنگ کلاس سیاسی جماعتیں ہیں، سیاسی جماعتیں یہ معاملہ خود حل کیوں نہیں کرتیں؟ ٹھوس وجہ بتائیں یا ڈائیلاگ شروع کریں۔