سعودی عرب اور دیگرخلیجی ممالک میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے

MASJID AL HARAM

سعودی عرب اور دیگرخلیجی ممالک میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے،مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عید کے روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے ،لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی ۔۔۔۔متحدہ عرب امارات ، کویت ، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید منائی جارہی  ہے۔۔بنگلہ دیش بھارت، ایران میں کل عید منائی جائے گی۔

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا۔جہاں  لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔۔۔۔۔۔شیخ عبدالرحمان السُدیس نے نماز عید پڑھائی اور خطبہ دیا

 مسجد نبویﷺ میں ۔۔لاکھوں نمازیوں نے شیخ عبداللہ کی امامت میں نماز عید الفطر ادا کی 

سعودی دارالحکومت ریاض میں نماز عید ادا کر دی گئی،لاکھوں افراد نے  مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز ادا کی

سعودی عرب کی چودہ ہزار سے زائد مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئےمتحدہ عرب امارات۔۔۔کویت۔۔۔قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔۔جرمنی۔ روس، امریکا برطانیہ  کے کچھ علاقوں میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔کینیڈا میں کچھ لوگ آج  عید منارہے ہیں کچھ پیر کو منائیں گے۔۔۔۔،آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا،برونائی ، اومان اور بنگلا دیش میں بھی عید پیر کو منائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *