عیدالفطر کے دوسرے روز شہریوں‌کا پارکوں‌ میں‌ رش ، کھانے پینے موج مستی خوب

CHILDREN PALYING IN PARK ON EID DAY

عیدالفطر کے دوسرے روز بھی شہریوں کی سیرو تفریح جاری ہے- پارکوں میں بچوں کے ساتھ بڑے بھی خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔ دوسرے دن کے آغاز پر ناشتہ پوائنٹس پر بھی خوب رش ہے۔ بچوں نے دوسرے دن کو گذارنے کے لیے خوب پلان بنا رکھے ہیں۔

عید کے دوسرے روز کل کے مہمان بنے ہیں آج کے میزبان۔ بچوں نے عیدی لینے کے بعد آج اسے خوب خرچ کرنے کا پلان بنا رکھا ہے۔

عیدالفطر کے دوسرے روز کا آغاز شہر کے ناشتہ پوائنٹس سے ہوا۔ جہاں عوام نے حلوہ پوڑی پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ کوئی ناشتہ کرنے کے پہنچا تو کسی نے گھر کے لیے کھانا پیک کروایا۔

عید جیبوں میں ڈالے بچے بھی آج پارکوں میں جھولے جھول رہے ہیں۔ مزے مزے کی چیزیں کھا رہے ہیں۔۔ اور گھڑ سواری کے ساتھ اونٹ کی سواری بھی کررہے ہیں۔

ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

میٹھا کھانے کے بعد آج دوسرے روز چٹ پٹے پکوان پکائے جارہے ہیں۔ مہمانوں کی تواضح مزے مزے کے کھانوں سے کی جارہی ہے۔ خواتین نے مشن کچن سنبھالا۔ دستر خوان چٹ پٹے کھانوں سے سج گئے۔

سیاحتی مقامات پر بھی شہریوں کا خوب رش ہے۔ موسم کا لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ عید کے دوسرے روز کو خوب انجوائے کیا جارہا ہے۔ اکثر علاقوں میں عید کے موقع پر روایتی کھیلوں سے بھی لطف اٹھایا جارہا ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *