ملک بھرمیں اٹھارہ جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیںگے. وزیرتعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد اعلان کردیا. بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میںہوا.
اجلاس میںکورونا وبا کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا. اجلاس میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا.
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز
نویں،دسویں ،گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا. یہ تعلیمی ادارے پہلے مرحلے میںاٹھارہ جنوری سے کھولے جائیںگے.
کورونا سے بچاو کی ویکسین پاکستانیوں کو کب دستیاب ہوگی؟؟
وزیرتعلیم شفقت محمود نےاجلاس کےبعد بریفنگ میں کہاکہ پچیس جنوری سے پرائمری سے آٹھویں تک کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے.
مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹا دیا گیا
یکم فروری سے جامعات اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے کھل جائیں گے. بورڈ کے موخرکئے گئے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے. شفقت محمود نےکہا کہ گیارہ جنوری سے آن لائن لرننگ ہوسکتی ہے۔