اسلام آباد میں اکتیس دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔
عدالت کا اسلام آباد میں راول جھیل کنارے نیوی سیلنگ کلب کو گرانے کا حکم
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی استدعا مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہر صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی- الیکشن کمیشن اسلام آباد اور پنجاب میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکا ہے- حکومت کو پہلے یونین کونسلز میں اضافے کا خیال کیوں نہیں آیا؟ کیا پتہ حکومت کل کو پھر یونین کونسل کی تعداد کم کر دے-
سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے دوبارہ سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حکومت نے ہمارے لئے بڑا مسئلہ بنا دیا ہے- پارلیمنٹ کو لکھیں گے قانون سازی کرے جس سے بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں۔ اشتر اوصاف نے زبانی حلف دیتے ہوئے قانون میں ردوبدل نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔