الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر کامیاب قرار دے دیا

IMRAN KHAN

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی سات نشستوں پر کامیاب قرار دے دیا-

چیئرمین تحریک انصاف کو کراچی، پشاور، مردان ، چارسدہ، فیصل آباد،، ننکانہ صاحب اور کُرم کے حلقوں سے کامیاب قرار دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔

عمران خان جمہوری رویہ اپنائیں‌اور اسمبلی میں‌ آئیں، بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے پر ان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا تھا-

گورنر حاجی غلام علی نے دستخط کردیے، خیبرپختونخوا اسمبلی اور کابینہ تحلیل

عمران خان کی جانب سے سات حلقوں میں ضمنی الیکشن کے اخراجات جمع نہ کرانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا- الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں این اے بائیس مردان، این اے چوبیس چارسدہ اور این اے اکتیس پشاور سے کامیاب قرار دیا-

این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 45 کرم اور این اے 239 کورنگی کراچی سے بھی کامیاب قرار دیا گیا-
الیکشن کمیشن نے کیس پر بیس دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا-

کراچی کے میئر کے لئے کوئی بھی جماعت 124 کا گولڈن نمبر حاصل نہ کرسکی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمنی الیکشن میں سات حلقوں میں کامیاب ہوئے تھے-

متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت چھوڑنے کی دھمکی

الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے پر ضمنی الیکشن میں ان کی کامیابی کانوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *