الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت سے معذرت کرلی

ELECTION commission pakistan

الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت سے معذرت کرلی-

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا گیا- الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں-

صدر مملکت کو بھیجے گئے خط میں‌لکھا ہے کہ آئین کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے-

خط میں‌درج ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختون خوا کے گورنرز کو خط لکھے ، دونوں گورنرز نے تاحال الیکشن کیلئے تاریخ نہیں دی-

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے ،الیکشن کمیشن ایوان صدر کو مشاورتی عمل میں شامل نہیں کر سکتا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *