ایران کے نائب صدر ڈاکٹر مخبر نے عبوری صدر کی ذمہ داریاں‌سنبھال لیں

MUHAMMAD MUKHBAR IRANI VICE PRESIDENT

ڈاکٹر محمد مخبر ایران کے نائب صدر تھے جو اب قائم مقام صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ وہ دو ہزار اکیس سے بطور نائب صدر ایران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد مخبر انیس سو پچپن میں ایرانی شہر دزفل میں پیدا ہوئے۔

نائب ایرانی صدر کے پاس دو ڈاکٹریٹ ڈگریاں ہیں جن میں بین الاقوامی حقوق میں ڈاکٹریٹ کا تعلیمی مقالہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

محمد مخبر نے ایران عراق جنگ کے دوران پاسداران انقلاب کی میڈیکل کور میں ایک افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

رئیسی کی طرح انہیں بھی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ محمد مخبر سپریم لیڈر سے وابستہ سرمایہ کاری فنڈ سیتاد کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

محمد مخبر ایرانی مصالحت کونسل کے رکن بھی ہیں۔ سینا بینک کے بورڈ چیئرمین اور صوبہ خوزستان کے ڈپٹی گورنر ہیں۔

عبوری صدر کی حیثیت سے، ڈاکٹر محمد مخبر پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ سمیت تین رکنی کونسل کا بھی حصہ ہیں، جو صدر کی موت کے 50 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کا بندوبست کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *