عارف علوی نے کہا کہ ہمارا سارا وقت اس بات پر گزر جاتا ہے کہ اس کو پکڑو، اس کو پکڑو، مذاکرات والے یہاں ہیں، ملک کا وقت ضائع ہو رہا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات کے لئے مقدمات تو ختم کرو، ملک کی عدلیہ کو تباہ کر دیا ہے، عمران خان کو اندر کرنے پر ملک کو تباہ کر دیا ہے، جمہوریت کا نقصان ہو رہا ہے ، ہر ادارہ پیسہ بنانے میں لگا ہوا ہے ، ملک میں آئین اور قانون کی عملداری ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو چھپایا جا رہا ہے، لاپتہ افراد کے حق کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں، ان کی تحقیقات کرنا حکومت کا کام ہے، یہ ہم سے تحقیقات کررہے ہیں۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ عمران نے کہا ہے کہ مذاکرات کرو، بات چیت صاحب حکومت کے ساتھ نہیں، مقتدر لوگوں سے ہونی چاہیے، مار بھی ہم کھا رہے ہیں اور سوالات بھی ہم سے کیے جا رہے ہیں۔