ڈونلڈ ٹرمپ کا عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے 34 الزامات کو ماننے سے انکار

DONALD TRUMP IN COURT ROOM

سابق امریکی صدر نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا- ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے 34 الزامات کو ماننے سے انکار کر دیا- کیس کی سماعت آئندہ برس شروع ہونے کا امکان ہے-

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ سے تعلقات چھپانے کیلئے رقوم کی ادائیگی سمیت تین کیسز میں میں خود کو قانون کے حوالےکردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پیشی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت پہنچے وہیں ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس حکام کے سامنے پیش ہوئے-

سابق امریکی صدر ڈونلڈ‌ٹرمپ نے امریکا کا آئین ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

سابق امریکی صدر پر کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کے 34 الزامات عائد کیے گئے-انہوں نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں خود کو بے قصور قرار دے دیا-

ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں اپنی فتح سے قبل ایک اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ تیس ہزارامریکی ڈالر ادا کئے اور اسے چھپایا-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالاآخر وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا، الوداعی خطاب میں تاریخی کلمات

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاوس چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویز کی مس ہینڈلنگ اور 2020کے صدارتی الیکشن کے نتائج بدلنے کی کوشش کا الزام بھی ہے-

امریکی ججز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس کی سماعت جنوری 2024میں شروع ہو سکتی ہے-

امریکا کے صدارتی انتخاب میں‌ جوبائیڈن نے ٹرمپ کو شکست دے دی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی کارروائی کو انتخابی عمل میں مداخلت قرار دے دیا۔

امریکا چین کی  تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان، پینٹاگون کا خدشات کا اظہار

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں عدالت میں پیشی کے بعد فلوریڈا میں حامیوں سے پہلے خطاب میں کہا کہ ہمارا ملک جہنم میں جا رہا ہے، دنیا پہلے ہی بہت سی دوسری وجوہات کی بنا پر ہم پر ہنس رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *