ڈالر کے انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے تاہم اوپن ریٹ اتار چڑھاؤ کے باوجود مستحکم رہے۔
کاروبار کے ابتدا میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 2.54 روپے کی کمی سے 274.03 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.28 روپے کی کمی سے 275.29 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
ڈالر نے اونچی پرواز پکڑ لی مہنگا نہیں انتہائی مہنگا ہوگیا
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 4 روپے کی کمی سے 279 روپے کی سطح پر آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے اوپن ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 283 روپے پر مستحکم رہ کر بند ہوئے۔
عالمی بینک کی پاکستان کے لئے 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالرکی منظوری
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بعض نکات پر حکومت سے اختلاف کے باوجود مذاکرات کا تسلسل جاری ہے اور یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ قرض پروگرام بحال ہونے کی صورت میں ڈالر کے شرح مبادلہ کی ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔
سونا مزید سستا ہوگیا!! عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کتنا سستا ہوا؟؟
اس وجہ سے وہ ایکسپورٹرز جنہوں نے اپنی زرمبادلہ میں موصول ہونے والی برآمدی آمدنی کو روک رکھا انہوں نے اپنی برآمدی ترسیلات تیزی کے ساتھ مارکیٹ میں کیش کرانے پر توجہ مرکوز رکھی جس سے ڈالر تنزلی کا شکار ہوا۔