ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہوگیا- آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 213 روپے 98 پیسے رہی-انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپے 51 پیسے سستا ہوا-
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 210 روپے کا ہوگیا ہے-
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کردی
اگست کے مہینے میں اب تک ڈالر انٹربینک میں 25 روپے 96 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ رواں سال اپریل سے جولائی کے دوران ڈالر 33 فیصد مہنگا ہوا تھا۔
یکم اپریل سے 15 اگست تک ڈالر 16 فیصد مہنگا ہوا ہے۔