ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے 4000 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے

TURKEYA EARTHQUAKE 7 FEB

ترکیہ اور شام میں تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے 4000 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ترکیہ میں 3000 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ شام میں‌ جاں‌ بحق افراد کی تعداد 1444 ہوچکی ہے- حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ، 400 سے زائد افراد جاں بحق، عمارتیں تباہ

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔

بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا، ہرنائی میں شدید تباہی، درجنوں مکانات منہدم اور 20 افراد جاں بحق

زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کیا- انہوں‌نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *