بن بلائے مہمان کو پاک فوج نے چائے کی دعوت دے دی، الزامات کا جواب بھی دیا

DG ISPR BABAR IFTIKHAR

پاک فوج نے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے الزامات کا جواب دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہے، جس کا سیاسی معاملات سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان پاک فوج نے سیاسی معاملات سے قطع تعلقی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو ان چیزوں میں نہ گھسیٹا جائے۔ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں. ان معلامات سے دور رہنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

اپوزیشن کی جانب سے پاک فوج کے خلاف بیانات کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے رد کردیا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوج کے خلاف الزامات میں کوئی وزن نہیں. پاک فوج نے دیانتداری سے الیکشن کروائے۔ کسی کوشک ہے تو متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ جو ہورہا ہے وہ اچھی بات نہیں۔

حکومت اور اپوزیشن میں ٹوئٹر پر جنگ

ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ اگر پھر بھی وہ آنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں چائے پانی پلائیں گے۔ اور ان کا خیال رکھیں گے۔ اس کےعلاوہ کیا کہہ سکتے ہیں۔

میرا احتساب کرنے والے خود حساب کے شکنجے میں‌ ہیں، مولانا فضل الرحمان

2 thoughts on “بن بلائے مہمان کو پاک فوج نے چائے کی دعوت دے دی، الزامات کا جواب بھی دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *