بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ٹاکٹے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ لیکن رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے کراچی کے لئے خطرہ ٹل گیا۔ طوفان کراچی سے بارہ سوبیس کلومیٹر کے فاصلے پرموجود ہے۔ جو بھارتی شہرگجرات کی جانب بڑھ رہاہے۔
سمندری طوفان کے باعث کراچی میں موسم گرم اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن اگلے دنوں میں اب بارش کا امکان نہیں۔ شہرمیں اتوار اور پیرکو درجہ حرارت چالیس سے تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ سمندری طوفان ٹاکٹے بھپرکرشدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ بحیرہ عرب میں موجود طوفان کراچی سے بارہ سودس کلومیٹرکےفاصلے پرموجود ہے۔
سمندری طوفان کیار کے باعث کراچی میں سڑکوںپر پانی جمع
محکمہ موسمیات کےمطابق طوفان بھارتی شہرگجرات کی جانب بڑھ رہاہےجواٹھارہ مئی کوپہنچے گا۔ سمندری طوفان کےباعث کراچی میں موسم گرم اورگرد آلودہوائیں چلنےکاسلسلہ جاری ہے۔ شہرمیں اتوار اور پیر کو درجہ حرارت چالیس سے تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں بارش کا سسٹم کمزورہونےکےباعث شہرمیں بادل برسنےکاامکان کم ہوگیاہے۔
سمندری طوفان کے ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا بھی خطرہ نہیں۔