پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل معیشت کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹیجک ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو اپنانے کی نئی سمت کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے اس تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا
“پاکستان مستقبل کی فنانس کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے، اور یہ ہمارے ڈیجیٹل سفر کا ایک تاریخی لمحہ ہے۔”
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی موجود تھے، جنہوں نے بلال بن ثاقب کے ہمراہ چانگ پینگ ژاؤ کو ان کے نئے مشاورتی کردار پر خوش آمدید کہا۔ چانگ پینگ ژاؤ بطور اسٹریٹیجک ایڈوائزر پاکستان کو ریگولیشن، بلاک چین انفراسٹرکچر، تعلیم اور کرپٹو اپنانے جیسے اہم شعبوں میں رہنمائی فراہم کریں گے۔
چانگ پینگ ژاؤ نے پاکستان کی صلاحیتوں پر خوشی اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا
“پاکستان 240 ملین آبادی والا ملک ہے، جن میں سے 60 فیصد سے زائد نوجوان ہیں۔ یہاں کی صلاحیتیں بے پناہ ہیں۔”