ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود اپنی غیر قانونی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا تاکہ پرتشدد خفیہ پلان کو عملی جامہ پہناسکیں- کسی شخص کو مقدمے میں پھنسانے کا یہ ایک مضحکہ خیز طریقہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شق کی اتنی غلط تشریح یا استعمال نہیں ہوا جتنا اکسانے سے متعلق شق کا کیا گیا ہے۔ کسی کو اکسانے کے عمل اور جرم کے ارتکاب میں تعلق قائم کرنا ضروری ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت، جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اکسانے کے نتیجے میں جرم کا ارتکاب ہوا ہے۔ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ جرم کے ارتکاب کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی نیب کی تحویل میں تھے۔
عمران خان کا وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل پولیس کی جانب سے بدنیتی اور مذموم مقاصد کو ظاہر کرتا ہے۔ درخواست گزار کو پولیس کے حوالے کرنے کا مقصد بے جا ذلت کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے۔