پاکستان میں کورونا کیسز کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ مہلک وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔ مثبت کیسز کی شرح گیارہ فیصد سے زائد ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار ہزار پانچ سو پچیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد چھ لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو سولہ ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی قسم نے پاکستان میں اینٹری دے دی
مہلک وائرس گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اکتالیس جانیں نگل گیا۔ اب تک چودہ ہزار دو سو چھپن کورونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
متاثرہ افراد کی اب تک کی تعداد؟؟
سندھ میں سب سےزیادہ 2لاکھ 64ہزار889افرادمتاثرہوچکے ہیں. پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ15ہزار227 ہوگئی ہے. خیبرپختونخوامیں 85ہزار581 اوربلوچستان 19ہزار 585کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹمثبت آگیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 55ہزار450 اورآزاد کشمیرمیں 12ہزار484 افرادمتاثرہوئے. این سی اوسی کے اعدادوشمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی تعداد5ہزار10 ہوگئی ہے.
کس شہر میں کیسز کی شرحکیا رہی؟؟
این سی اوسی نےمثبت کیسزکی شرح جاری کردی. سوات میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 23فیصداور سب سےزیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. پشاورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 22فیصد رپورٹ ہوئی. نوشہرہ ایک ،لاہورمیں 17مثبت کیسز رپورٹ ہوئے. فیصل آباد اورراولپنڈی میں 15 فیصد مثبت کیسز کی شرحرہی . مالاکنڈ،سرگودھا اورسیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسزرپورٹ ہوئے.