کورونا کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز صوبہ سندھ میں داخل ہوگئے ہیں۔ سندھ میں 3 افراد میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی۔
محکمہ صحت سندھ نے لندن سے پاکستان آنے والے 12 مسافروں کے سیپملز وصول کیے۔ جن میں سے 3 افراد میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متعلق چینی سائنسدانوں کا دعویٰ
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جینوٹائپنگ کی پہلے مرحلے میں سیمپلز 95 فیصد برطانیہ کے سیمپلز سے مشابہہ ہیں۔ ان سیمپلز کو جینوٹائپنگ کے دوسرے مرحلےسے گزارا جائے گا۔
ویکسین کے کامیاب ٹرائل مکمل
محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ سے واپسی آنے والے مسافروں کے رشتہ داروں اور دیگر افراد کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔