پاکستان میں کورونا سے مزید 146 افراد چل بسے، 24 گھنٹوں میں مزید 4ہزار 696 کیسز کی تصدیق

NCOC DATA CORONA 24HOURS PAK

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹےمیں کورونا سے مزید146اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار957ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے4ہزار 696نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ25 ہزار519 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج میدان میں‌موجود

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے48 ہزار 740ٹیسٹ کئے گئےہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ فیصد رہی۔
اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ اسی فیصد وسائل استعمال ہو رہے ہیں۔ صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ماہرین پیش گوئی کر رہے ہیں بھارت کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا بڑھ سکتی ہے۔


صدرمملکت نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ شہری رمضان میں ماسک لگائیں۔ سماجی فاصلہ رکھیں اور ہاتھوں کو دھوئیں۔ ایس او پیز کے ساتھ عید گزر گئی تو انشااللہ ہم کورونا پر قابو پا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں‌ آکسیجن کی کمی کی عکاسی کرتی شارٹ‌ فلم کاربن 2017 میں‌ سب کچھ بتا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *