چین میں کورونا سے صرف ایک ماہ میں 60 ہزار ہلاکتیں‌

CHINA CORONA DEATHS

چین میں کورونا سے صرف ایک ماہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے سرکاری اسپتالوں میں 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک کورونا سے 59 ہزار 938 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

بھارت میں کورونا کی نئی شکل بی ایف7 تیزی سے پھیلنے لگی

پرائیوٹ اسپتالوں اور گھروں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی اور وہ بھی جمع کرلی جائیں تو یہ تعداد کہیں زیادہ ہوجائے گی۔ ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد 65 سے زائد عمر والے تھے۔ جس کی ایک وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ چین میں 65 سال سے زائد لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی تاہم نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کتنے ویکسین شدہ تھے۔

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فضائی سفر نہیں‌کرسکیں‌گے، پابندیاں‌لگ گئیں

چین نے کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی کیٹیگری میں تبدیل کی تھی اور صرف کورونا کی وجہ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والوں کو شامل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *