ملک بھر میں مزید 2ہزار 142 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

CORONA1

ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی تیزی کم نہ ہوسکی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو ہزار ایک سو بیالیس افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چار لاکھ باسٹھ ہزار آٹھ سو چودہ ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار چار سو پندرہ افراد وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے۔
ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد سینتیس ہزار نو سو پانچ رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا ہے، چینی سائنسدانوں کا دعویٰ
مہلک وائرس چوبیس گھنٹوں میں مزید چوراسی جانیں نگل گیا۔ کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد نو ہزار پانچ سو ستاون ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ ایک دن میں سینتالیس افراد وینٹی لیٹر پر علاج کے دوران دار فانی سے کوچ کرگئے۔
کورونا وبا کے دوران چین کی معاشی کارکردگی بہتر رہی، عاصم سلیم باجوہ
کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پنجاب میں سب سے زیادہ رہی۔ جہاں پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انتالیس افراد جان کی بازی ہارگئے۔
پاکستانیوں کے لیے کورونا ویکسین؟؟
سندھ میں اکیس اور خیبرپختون خوا میں دس افراد جان سے گئے۔ آزاد کشمیر میں ایک اور اسلام آباد میں دو افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *