سابق وزیر اعظم عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

IMRAN KHAN DEPRESS

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھجوا دیا گیا۔

عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکاز نوٹس بھیجا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پرارسال کیاگیا ہے۔

عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ انہوں نے خاتون جج سے متعلق توہین اور دھمکی آمیز تقریرکی، چیئرمین پی ٹی آئی نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا۔

نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہےکہ عمران خان نے توہین اوردھمکی آمیز تقریرمن پسند فیصلہ لینے کے لیے کی، انہوں نے تقریرکے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکربتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *