ماہرین کے مطابق روزانہ تین کپ کافی پینے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 12 فیصد کم ہوجاتا ہے- تحقیق کے مطابق دل کی بیماریوں سے مرنے کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ ہنگری کی سیمیلویز یونیورسٹی کے محققین نے کافی پینے کی عادتوں پر چھان بین کی- مطالعہ میں ہارٹ اٹیک اور فالج کے واقعات کے درمیان وابستگی کو بھی دیکھا گیا-
یہ بھی پڑھیں:ناخن آپکی صحت کا راز بیان کرتے ہیں – جانیے اس ویڈیو میں
تحقیق کے دوران محققین اس بات پر پہنچے کہ درمیانے درجے کی کافی کا استعمال فالج کے خطرے کو کافی نہ پینے والے لوگوں کے مقابلے میں 21 فیصد تک کم کرسکتا ہے- تحقیق کے نتائج کے مطابق کافی کا باقاعدگی سے استعمال محفوظ ہے- کافی کا روزانہ زیادہ مقدار میں استعمال بھی دل سے متعلق صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتا- دس سے پندرہ سال تک مسلسل کافی پینا بھی موت کا سبب نہیں بن سکتا۔
ضرور پڑھیں:عوام کے نمائندوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، شوگر کے لیے غیر معیاری انسولین دینے کی تصدیق
ماہرین کے مطابق ایک دن میں آدھے سے 3 کپ تک کافی پینا فالج کے خطرات کم کرتا ہے- قلبی امراض یا کسی بھی وجہ سے موت کےخطرات میںبھی کمی ہوجاتی ہے- مطالعہ میں ڈاکٹر سائمن اور ساتھیوں نے 11 سال کی اوسط مدت کے دوران ساڑھے چار لاکھ سے زائد بالغوں کی صحت اور کافی کے استعمال کی عادات کا موازنہ کیا۔
مطالعہ میںشریک ہونے والے شرکا کو دل کی کوئی بیماری نہیں تھی. اور ان کی اوسط عمر 56 سال تھی-
انٹرٹینمنٹ: خوبرو اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل