وزیراعلیٰ‌پنجاب چوھدری پرویز الہی کی عمران خان سے ملاقات

WhatsApp Image 2022 07 27 at 2.01.03 PM

سابق وزیر اعظم عمران خان سے نومنتخب وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی  نے ملاقات کی ،ملاقات میں  صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی، اسپیکر پنجاب  اسمبلی کے لئے سبطین خان کے نام پر اتفاق، عمران خان  کی لاہور آمد پر حتمی فیصلے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی ملاقات چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں کی، انکے ہمراہ مونس الٰہی بھی موجود تھے۔۔ عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی بننے پر مبارکباد دی-

چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو بھی مبارکباد دی- اور آئندہ ساتھ ملکر سیاسی میدان میں عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ عمران خان  نے صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کل تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *