وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ہزارہ برادری سے میتوں کی تدفین کا مطالبہ کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچسان نے درخواست کی کہ ہزارہ برادری دینی فریضہ کو وزیراعظم کے آنے سے مشروط نہ کریں۔
ہزارہ کمیونٹی کے افراد شہدا کی میتوں کے ساتھ چوتھے روز کے دھرنے پر موجود ہیں۔ وفاقی وزرا نے گذشتہ روز ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے عزیزوں کی میتوں کو پہلے دفنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
بدھ کی دوپہر میں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی مظاہرین کے پاس پہنچے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ لیکن دشمنوں کو یہ پسند نہیں ہے۔ بطور وزیراعلیٰ ہزارہ برادری سے اپیل ہے۔ معاملات کو بیٹھ کر حل کریں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور وفاقی وزیرعلی زیدی بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی مذاکرات میں حصہ لیا۔ وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے۔ وہ ضرور کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
کورونا سے بچاو کی ویکسین پاکستانیوں کو کب دستیاب ہوگی؟؟
علی زیدی نے ہزارہ برادری سے میتیوں کی تدفین وزیراعظم کے دورے سے مشروط نہ کرنے کی درخواست کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن سانحہ مچھ جیسی حرکتیں کررہے ہیں۔