ویلکم چینی وزیراعظم خوش آمدید پاکستان میں جی آیاں نوں

CHINESE PM IN PAKISTAN WELCOME

ویلکم چینی وزیراعظم خوش آمدید پاکستان میں جی آیاں نوں۔

 

گیارہ سال بعد چینی وزیراعظم کی پاکستان آمد، نور خان ایئربیس پر وزیراعظم شہبازشریف نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

PAK AND CHINESE PM ON RED CARPET
PAK AND CHINESE PM ON RED CARPET

چینی وزیراعظم ایئرچائنہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے نورخان ایئربیس اسلام آباد پہنچے۔ طیارے سے باہر نکلے تو چینی وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر استقبال کے لیے آنے والوں کا جواب دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ریڈکارپٹ پر ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔

 

اس موقع پر چینی وزیراعظم کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ جس کے بعد وفاقی وزرا کا چینی وزیراعظم سے تعارف کروایا گیا۔

 

چین کے کسی بھی وزیر اعظم کا 11 سال میں یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ لی چیانگ اور شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر سی پیک، معاشی تعاون اور دوطرفہ تجارت پر بات ہو گی۔ جبکہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

PAK CHINA PM MEET
PAK CHINA PM MEET

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔

چینی وزیر اعظم 17 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ جن کے ہمراہ تجارت، خارجہ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وزرا بھی ہیں۔ وفد میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی اور دیگر سینیئر حکام بھی شامل ہیں۔

چینی وزیر اعظم صدر مملکت آصف علی زرداری، پارلیمانی لیڈروں اور سینیئر عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *