چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل کس کا؟فیصلہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میں ہوگا

championstrophy final 2025

چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل کس کے سر پر سجے گا۔ فیصلہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میں ہوگا۔

 پانچویں بار فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ دونوں ٹیمیں دو ہزار کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی آمنے سامنے آئیں ، نیوزی لینڈ نے بھارت شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

آئی سی سی میگا ایونٹ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل۔ بھارت اور نیوزی لینڈ دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ روہت شرما الیون نے پاکستان،بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں گروپ میچز جیتے۔ جس کے بعد  سیمی فائنل میں بھی بھارتی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف چار وکٹ سے کامیاب ہو کر فائنل تک جا پہنچی۔ 

پی سی بی کی بنگلا دیش کرکٹ بورڈکو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پیشکش

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان اور بنگلادیش کو گروپ میچز میں ہرایا،بھارت سے شکست کھائی۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو پچاس رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

بھارت اور نیوزی لینڈ میں اب تک ایک سو انیس ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گئے۔اکسٹھ میں بھارتی ٹیم فاتح رہی،پچاس میچز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح بنی۔ دونوں ٹیموں میں سات ون ڈے بلانتیجہ ختم ہوئے،ایک میچ برابر بھی رہا۔۔

کیا انڈیا سے آنے والی انجو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں بھارتی ٹیم ہی مسلسل کامیاب رہی ہے۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *