عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، پرویز الٰہی کا اعلان

PERVEZ ILAHI

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، استعفے دیے تو شہبازشریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

عمران خان کا تمام اسمبلیوں‌سے باہر نکلنے کا اعلان

ان کا کہنا تھاکہ اللہ نےعمران خان کو نئی زندگی عطا کی ہے، راولپنڈی جلسے میں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہوگئی، صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشارکی شکل ہوجائے گا۔

عمران خان پر حملہ،وزیراعظم کی چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کی استدعا

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آرہے، آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ ہوگا آپ کی پشتیں بھی یادرکھیں گی، اس ملک میں دین کی حکمرانی ہوگی، ایسےکام ہوں گے جس سے عام اورغریب آدمی اوران کے بچوں کوفائدہ ہو، اس کی ابتدا پنجاب سےہوچکی ہے، روزایک نئی چیز نظر آئے گی جس کافائدہ غریب آدمی کوہوگا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *