مسلسل 70 روز تک جاری بمباری کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز

GAZA ATTACK BY ISRAEL NAYAUJALA

مسلسل 70 روز تک جاری بمباری کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے 60 روزہ جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا۔

جنگ بندی اعلان کے باوجود اسرائیلی ملٹری نے جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو اپنے گھروں کو واپس لوٹنے سے منع کردیا۔ اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں موجود رہیں گے۔

معاہدے کے تحت اسرائیل آئندہ 60 روز میں جنوبی لبنان سے اپنے فوجیوں کو بتدریج نکالے گا۔ اس دوران لبنانی فوجی جنوبی علاقوں میں تعینات ہوں گے۔ ایران اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے: امریکا کی وارننگ

فرانس بھی جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد یقینی بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

چین کی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ثالثی کی پیشکش

جنگ بندی معاہدے کے باقاعدہ اعلان سے چند گھنٹے قبل تک اسرائیل کے بیروت اور دیگر شہروں پر حملے جاری رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *