فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس نے 2ہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیے

سی ڈی آر ایس scaled e1611415845152

فلاحی تنظیم “سی ڈی آر ایس” کی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان بھر کے 9 اضلاع میں دو ہزار سے زائد مستحق افراد میں امدادی پیکج تقسیم کیے گئے۔ جن میں راشن ،گرم کپڑے ،کمبل اور لحاف شامل تھے۔

سی ڈی آر ایس بڑے شہروں کی بجائے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق عوام کو معاشی لحاظ سے پائوں پر کھڑا کرنے کے مشن پر ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن عبید الرحمان ظفر نے بتایا کہ متحرک فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس کی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ مہمات میں تنظیم نے پاکستان بھر کے 9 پسماندہ اضلاع کے 2ہزار ایک سو پچیس مستحق خاندانوں تک پیکج پہنچایا۔

پیکج کا انتظام سی ڈی آر ایس نے امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم اے پی پی این اے سے ملکر کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید الرحمان ظفر کے مطابق حالیہ دنوں میں سی ڈی آر ایس نے آزاد کشمیر کی جہلم ویلی میں 290، میر پور میں 285 ،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 300 ،چترال میں 198 اور سوات میں 182 خاندانوں کو امدادی پیکج دیا۔

انھوں نے بتایا کہ سی ڈی آر ایس کی خدمات کسی خاص مذہب ، رنگ نسل کی بجائے پوری انسانیت کے لئے مصروف عمل ہے۔ حالیہ مہم کے دوران لاہور میں 250 ہندو اور ننکانہ صاحب میں 120 سکھ خاندانوں کو بھی امدادی پیکج دیا گیا ہے۔

لاہور میں ہی 250 سٹریٹ چائلڈ کی مدد کی گئی جبکہ 250 سے زائد خواجہ سرائوں کو بھی راشن ،گرم کپڑے ،لحاف اور کمبل وغیرہ پہنچائے گئے ہیں۔

خلا سے دنیا کیسی نظر آتی ہے؟؟ 2020 کی حیران کن تصاویر ناسا نے جاری کردیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *