فورتھ پلر اور سی ڈی آر ایس کی جانب سے صحافیوں میں فوڈ پیکٹس کی تقیسم

CDRSaa

فورتھ پلر اور سی ڈی آر ایس نے وفاقی دارالحکومت کے صحافیوں میں فوڈ پیکٹس تقیسم کیے. اسلام آباد ،راولپنڈی کے کرونا ،لاک ڈائون اور میڈیا بحران سے متاثرہ صحافیوں کے لئے فورتھ پلر ایک بار پھر امید کی کرن بن گیا. مرکزی صدر نے فارو ق مرزا نے ذاتی دلچسپی لے کر سیکڑوں صحافی خاندانوں کو رمضان پیکج پہنچا دیا۔

اسلام آباد میں ایک مختصر تقریب کے دوران سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شے نے فوڈ پیکج سیکرٹری جنرل مظہراقبال ، ڈائریکٹر نیوز طاہرمحمود اعوان کے حوالے کیے. جسے جڑواں شہروں کے سیکڑوں صحافی خاندانوں تک پہنچا دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شے نے کہا کہ صحافی کرونا وباء کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کر رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی آر ایس نےجڑواں شہروں میں ” ماڑی موبائل دسترخوان” کا آغاز کردیا

کرونا وباء کے دوران کوریج میں صحافیوں نے اپنی زندگیاں دائو پر لگائیں.کرونا وباء کے دوران صحافیوں کے کردار پر ان کے شکر گزار ہیں ،انھوں نے کہا کہ صحافیوں کی بھی فیملی اور ضروریات ہوتی ہیں ، گزشتہ برس بھی کرونا سے متاثر صحافیوں میں فوڈ پیکٹس بانٹے تھے،آئندہ بھی صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے فورتھ پلر کے ساتھ ملکر کردار ادا کرینگے.

مزید پڑھیں: فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس نے 2ہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیے

امریکا سے صدر فورتھ پلر فاروق مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے لئے خدمات پر سی ڈی آر ایس کے شکر گزار ہیں ، دوسرے مرحلے میں مزید صحافیوں میں فوڈ پیکٹس تقسیم کرینگے.

سیکرٹری جنرل فورتھ پلر مظہرا قبال کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بہت سے صحافی ملازمتوں سے محروم ہوئے. صحافیوں کے ساتھ تعاون پر سی ڈی آر ایس اورصدر فورتھ پلر کے شکر گزار ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *