ملک میں ایک ہزار سی سی تک موٹر کاروں کی فروخت میں ستر فیصد کمی ہوئی ہے۔ گذشتہ سال جولائی سے رواں سال اپریل تک ایک ہزار سی سی کی گیارہ ہزار پانچ سو اکستیس کاریں فروخت ہوئیں۔ جو کہ گذشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں ستر فیصد کم ہے۔
ملک میں ایک ہزار سی سی تک موٹر کاروں کی فروخت میں ستر فیصد کمی ریکارڈ۔۔ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر70فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر سستا
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ایک ہزار سی سی پاور کی11 ہزار531یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 70فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک ہزار سی سی کاروں کے 38ہزار170یونٹس فروخت ہوئے۔ اپریل میں ایک ہزار سی سی کے 276یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلے میں 71فیصد کم ہے۔ مارچ میں ملک میں ایک ہزار سی سی کاروں کے 964یونٹس فروخت ہوئے تھے۔
گاڑیوں کی فروخت میں 80 فیصد کمی، 4 ہزار 463 یونٹس رہ گئی
گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں رواں سال اپریل میں ایک ہزار سی سی کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر92فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں ملک میں ایک ہزار سی سی کاروں کے 3ہزار568یونٹس فروخت ہوئے تھے جو رواں سال اپریل میں کم ہوکر276یونٹس ہوگئے۔
اعدادوشمار کے مطابق کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر50فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔