نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد میں انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہباز شریف کو سبکدوش ہونے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

قبل ازیں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹرمستعفی ہوگئے۔ انوارالحق نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی تحلیل ہوگئی
انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قراردیدی گئی۔ انہوں نے غیر جانبداری کے اصولی مؤقف کے طور پر اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم کا چارج سنبھالتے ہیں تمام وفاقی وزارتوں کو اہم امور پر بریفنگ کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کی اور پہلا ہدایت نامہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی
ہدایت نامے میں وزارتوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اہم معاملات پر بریفنگ تیار کریں، باری باری سب کو بلا کر بریفنگ لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم ابھی پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ شہبازشریف کا سامان آج لاہور بھجوا دیا گیا ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑایک دو روز میں وزیراعظم ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔