نہر سوئز میں 8 دن بعد آمد و رفت بحال ، نہر میں پھنسنے والا مال بردار جہاز منزل کی جانب گامزن

EVER GIVEN SHIP SUEZ CANAL

نہر سوئز میں تقریباً ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے بحری جہاز کو زمین کی گرفت سے آزاد کروا لیا گیا۔ جس کے بعد رکے ہوئے تقریباً ڈھائی سو مال بردار جہاز اپنے سفر پر رواں دواں ہیں۔ مصر کی نہر سوئز میں گزشتہ ہفتے پھنسنے والا دیوہیکل بحری جہاز انتہائی کوششوں کے بعد نکالا گیا۔ ایور گیون نامی جہاز کو انجینئروں نے پیر کی دوپہر ریت سے نکالا۔

جہاز کی ڈرون تصویر:

اس حوالے سے سویز کینال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے 400میٹر لمبے جہاز کی بحالی کے بعد چینل میں ٹریفک رواں دواں ہے۔ نہر کے کنارے سے جہاز کا سامنے کا حصہ علیحدہ کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نہر سوئز میں پھنسے جہاز کو کیسے نکالا گیا؟؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ویڈیو منظرِعام پر آئی ہے جس میں جہاز کو ایک بار پھر نہر میں تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم بعد میں جہاز کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک صرف جہاز کا رخ موڑا جاسکا ہے۔

مزید پڑھیں: سپر مون کا نظارہ کس کس نے کیا؟؟

نہر سوئز دنیا کے مصروف ترین تجارتی راستوں میں سے ایک ہے. گزشتہ دنوں وہ بری طرح بلاک ہو گئی اور جہاز رانی کی کمپنیوں کو اپنے بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کرنا پڑا. اس بحری جہاز کے پھنسنے کی وجہ سے عالمی سطح پر سامان کی آمد و رفت میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *