کیلی فورنیا کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ واپس

TSUNAMI ALERT IN CALIFORNIA

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت سات ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمالی کیلی فورنیا سے  99 کلومیٹر دور اور گہرائی 10کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے فوری بعد  سان فرانسسکو، اوریگن سمیت کئی مقامات پر سونامی کی وارننگ جاری  کی گئی تھی۔

برطانیہ میں طوفان ، معمولات زندگی متاثر ، پروازیں اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ سان فرانسسکو نے زیرِ سمندر ٹنل کے ذریعے  ٹرین سروس معطل کر دی۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے پانچ ملین سے زیادہ افراد کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

بھارتی پروپیگنڈا مسترد، امریکا کا کینیڈا کی مکمل حمایت کا اعلان

نیشنل ویٹر سروس نے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو بلند مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *