احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔
مجھے اور بشریٰ بی بی کو صبح گرفتار کیا جائے تو سب کو پُرامن احتجاج کرنا ہے، عمران خان
بعد ازاں بشریٰ بی بی اور عمران خان سخت سکیورٹی کے حصار میں احتساب عدالت پہنچے جہاں بشریٰ بی بی کی حاضری لگوائی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔
72 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
دوران سماعت وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے 31 مئی تک درخواست ضمانت منظور کرلی اور نیب کو نوٹس جاری کرکے 31 مئی تک جواب طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تحریک منظور
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی لاہور ہائی کورٹ سے ملنے والی حفاظتی ضمانت آج ختم ہو رہی تھی- جس پر لیگل ٹیم نے آج پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ اور بعد ازاں احتساب عدالت ہی میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا- جب کہ عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پہلے ہی 31 مئی تک ضمانت پر ہیں۔
شہبازشریف نے عمران خان سے متعلق کیا کہا؟؟ جانیے انگش ویب سائٹ پر
احتساب عدالت نے بشری بی بی کو نیب طلبی پر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ نیب جب بھی طلب کرے تو بشری بی بی شامل تفتیش ہوں، تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے اس وقت ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔ بشری بی بی کی عبوری ضمانت 31 مئی تک منظور کی جاتی ہے۔