براڈشیٹ کے بیان پر وزیراعظم کا خوشی کا اظہار، منی لانڈرنگ سے متعلق شفاف انکوائری کا مطالبہ

imran khan laughing

وزیراعظم عمران خان نے براڈشیٹ کے بیان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پانامہ پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا۔ براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے دوبارہ امیرحکمرانوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف اور شہبازشریف سے متعلق الزامات سامنے آنے پر ٹویٹ کی۔ کہا براڈ شیٹ کی وجہ سے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ سامنے آئی۔

نوازشریف سے لوٹی دولت واپس کرنے اور سیاست چھوڑنے کا مطالبہ

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ بار بار یہی چیز بےنقاب ہونا کرپشن کےخلاف میری 24 سالہ جدوجہد کو بیان کررہا ہے۔

بن بلائے مہمان کو پاک فوج نے چائے کی دعوت دے دی

ان کا کہنا تھا کہ یہ اشرافیہ اقتدار میں صرف ملک کو لوٹنے کےلیے آتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکشافات تو محض ایک جھلک ہیں۔ براڈ شیٹ سے ہم اپنی اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اور تحقیقات رکوانے والوں کے حوالے سے مکمل شفافیت چاہتے ہیں۔ ان عالمی انکشافات پر یہ اشرافیہ خود کو چھپا سکتی۔
سانحہ مچھ کے شہدا کو سپردخاک کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ یہ ناجائز طریقوں سےجمع کی گئی دولت کو ملکی اداروں کی گرفت سےبچانےکیلئےمنی لانڈرنگ کےذریعے بیرون ملک منتقل کرتے ہیں۔ پھر یہ این آر اوز کےحصول کیلئےاپنا سیاسی رسوخ استعمال کرتےہیں۔ یوں یہ لوٹ مار سےجمع کی گئی اپنی دولت محفوظ بناتےہیں اور سب سے بڑا نقصان عوام کو پہنچتا ہے۔

شہبازگل اور مریم نواز نے ٹوئٹر پر جنگ لڑی

وزیراعظم نے کہا کہ یہی نہیں کہ اشرافیہ قوم کی دولت پر ہاتھ صاف کرتی ہے. بلکہ NRO کیوجہ سےاس دولت کونکلوانےکیلئےقوم کےٹیکسوں سےخرچ کیا جانےوالا پیسہ بھی ضائع جاتا ہے۔ یہ انکشافات تو محض ایک جھلک ہیں۔ براڈ شیٹ سے ہم اپنی اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اور تحقیقات رکوانے والوں کے حوالے سے مکمل شفافیت چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *