ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی

QUEEN ELIZABETH DIED

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔ چار دن تک عوام کو ان کے تابوت کے آخری دیدار کی اجازت ہو گی۔

ملکہ الزبتھ کی میت کو 12 ستمبر کو 24 گھنٹوں تک سینٹ جائلز کیتھیڈرل ایڈنبرگ میں رکھا جائے گا جہاں لوگ انھیں خراج عقیدت پیش کرنے آئیں گے۔ آخری رسومات میں شاہی خاندان، سیاستدان اور عالمی رہنما شرکت کریں گے-

آخری رسومات کے دوران شرکا ونڈسر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے- ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے دن برطانیہ میں سرکاری چھٹی ہوگی۔ آخری رسومات سے قبل نئے بادشاہ اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *