بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن پر تنقید کے نشتر برسادیے۔ آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر پار کی باتیں کرنے والے پاؤں پکڑنے تک آگئے. یہ پاؤں پکڑ کر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیالے سر کٹوائیں گے کسی کا پاؤں نہیں پکڑیں گے. آپ عمران خان کو نہیں گرانا چاہتے تو ہم گرائیں گے۔ یہ چاہتے تھے ضمنی الیکشن میں عمران خان کو کھلا میدان دیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے مخالف کو جیل میں بیٹھ کر نظریاتی بنایا تھا۔ جیالے ہمیں منع کرتے تھے۔ ہمیں جیالوں کی بات سننا چاہیے تھی۔ ہم مودی کو شادی میں دعوت پر نہیں بلاتے۔ ہم مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کوتیار ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پر بھی کڑی تنقید کی. انہوںںے کہا کہ بنی گالہ سے کٹھ پتلی کوبھگائیں گے۔ کٹھ پتلی حکمران نے سارے ملک کو تباہ کیاہے۔ پورے ملک کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی ،بےروزگاری اور مسائل ہیں۔ پچاس لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیا گیا لیکن جن کے پاس تھے وہ بھی چھین لیے گئے۔ کشمیریوں کے حقوق پرسودا نامنظور ہے۔
بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ لڑنا ہے کشمیر والوں کے ساتھ مل کر لڑنا ہے۔ پوری دنیا کو ماننا پڑے گا یہاں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں جواب دینا ہیں تو کشمیر نوجوان جواب دیں گے۔ جنگ اور امن کا فیصلہ کشمیری عوام خود کریں گے۔ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نامنظور ہے۔