رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا

footballer benzima joins saudi club

ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما نے سعودی عرب کے کلب الاتحاد کے ساتھ باضابطہ طور پر تین سالہ معاہدے پر دستخط کردیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر الاتحاد کلب نے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سے معاہدے کی تصاویر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اسٹار پلئیر سے سعودی کلب نے فی سیزن 200 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 61 ارب 20 کروڑ سے زائد) سالانہ معاہدہ کیا ہے۔

قبل ازیں 35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تایم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے تعلقات اچھے نہ ہونے کی خبریں سرخیوں میں آنے لگیں

کریم بینزیما نے 14 سال بعد یورپی چیمپئن ریال میڈریڈ کو جذباتی الوداع کیا۔ انہوں نے 2009 میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے 647 میچوں میں 353 گول اور 165 اسسٹ فراہم کرچکے ہیں، اسٹار فٹبالر سال 2022-23 کے سیزن میں وہ انجری کے شکار ہونے کی وجہ سے محض 42 مقابلوں میں 30 گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اسٹار فٹبالر کی موجودگی میں میڈریڈ نے 5 چیمپئنز لیگ، 4 لا لیگا ٹائٹل اور 3 کوپا ڈیل رے ٹائٹل جیتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *