نوازشریف کو ریلیف مل گیا، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت منظور

NAWAZ SHARIF SMILING NAYAUJALA

سابق وزیر اعظم نوازشریف کو وطن واپسی سے پہلے ریلیف مل گیا- العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت منظور- اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی حفاظتی ضمانت 24اکتوبرتک منظور کی۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو نوازشریف کی گرفتاری سے روک دیا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت پیشی تک درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس، احتساب عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا نیب کا موقف کیس میں تبدیل ہوا ہے ؟ جس پر نیب وکیل نے جواب دیا کہ اگر نوازشریف آکر پیش یا سرنڈر ہونا چاہتےہیں تو اُن کو آنے دیں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا اس موقف کی آپ کے پاس کوئی تحریر ہے؟ جس پر نیب وکیل نے عدالت کو اپنے جواب میں کہا کہ ان میرے پاس کوئی تحریر نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں: عثمان ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین الزامات عائد کردئیے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نےنیب وکیل کو ہدایت دی کہ معاملے پر جو ہدایات ملی ہیں وہ تحریری طورپردیں، اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ ہم کیس میں عدالت کی معاونت کرنا چاہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *