قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلے ٹیسٹ میچ کی ہار کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے لیے پُرعزم- بابراعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے کہ شکست کے بعد پریشر نہ لیں- غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں کسی بھی قسم کی کمی کو دورکرنے پرفوکس کررہے ہیں۔ ٹوٹل اور اس کا تعاقب کیسے ہوگا، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
جیت کا تسلسل برقرار رکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، کپتان انگلش ٹیم
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن چل رہی ہے۔ ایک میچ کی وجہ سے پوری پلاننگ تبدیل نہیں کرسکتے۔میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں۔ ہم اپنے فاسٹ باولرز کے کمبی نیشن پر فوکس کریں گے۔ ٹیسٹ میچ میں ہر سیشن میں گیم تبدیل ہوتی ہے۔
ملتان ٹیسٹ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے کے دوران تعلیمی ادارے بند رہیںگے
بابراعظم نے کہا کہ میرا کام ٹیم کو جتوانا ہوتاہے ، ہم نے کارکردگی دینی ہوتی ہے۔ اگر دھند ہوئی تو راولپنڈی کی طرح کچھ اوورز اوپر نیچے ہوسکتے ہیں۔
انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بطور کپتان ہر چیز کی پلاننگ کرتاہوں، کوئی پریشر نہیں اور نہ کسی کا پریشر اپنے اوپر لیتا ہوں- انہوںنے کہا کہ کسی کو دکھانا نہیں کہ میں کیا کرتا ہوں، جو میرا بیسٹ ہے وہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ کوشش ہوتی ہے تمام کھلاڑی کرکٹ سے محظوظ ہوں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے امریکا کا آئین ختم کرنے کا مطالبہ کردیا