اسٹار بیٹر بابراعظم کا کہنا ہے کہ میدان میں پرفارم کرتا ہوں کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں کچھ الگ طرح کا ہی دباؤ ہوتا ہے۔ قومی ٹی ٹونٹی میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھا مگر ملک کی خاطر کھیلا۔
کنگ بابر اعظم نے تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔۔۔ کہا بے جا تنقید سے نہیں گھبراتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھتے ہیں۔ ہر کسی کی اپنی رائے اور سوچ ہوتی ہے۔ جس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بابراعظم نے کہا کہ انہیں کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں اور وہ ہمیشہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کپتان بابراعظم کا نام بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا
ایک انٹرویو میں پاکستانی اسٹار بلے باز نے کہا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے مجھ پر کسی چیز کا پریشر نہیں، میں نے جو بھی فیصلہ کیا وہ پاکستان کیلئے کیا، میں ون ڈاؤن کھیلنے پر ذاتی طور پر مطمئن نہیں تھا مگر پاکستان کیلئے کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپی ایس ایل نائن کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
انہوں نے کہا کہ میدان سے باہر جب عوام بابر، بابر کی آواز لگاتے ہیں تو وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے فینز کو خوشیاں دوں۔
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کی پہلی پوزیشن
بابراعظم کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی کسی کا غیرمعمولی ٹیلنٹ سامنے آئے تو لگتا ہے یہ چھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا ان کا نہیں بلکہ پی سی بی کا کام ہے۔