2 ارب ڈالرز کمانے والی فلم اواتار 2 کا اصل منافع دنگ کردے گا

AVATAR THE WAY OF WATER

اواتار دی وے آف واٹر تاریخ کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے جس نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا۔

مگر دسمبر 2022 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے پروڈیوسرز کو اتنے زیادہ بزنس سے کتنا منافع ہوا؟

اواتار دی وے آف واٹر کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو کے دوران جب جیمز کیمرون سے پوچھا گیا کہ کتنے بزنس کے بعد اواتار 2 سے مالی نقصان نہیں ہوگا، تو ان کا کہنا تھا کہ اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم ہونا چاہیے، جس کے بعد ہم اسے کامیاب کہہ سکیں گے۔

تو اواتار ایسا کرنے میں کامیاب رہی کیونکہ اب وہ دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی تیسری بڑی فلم ہے۔

مگر اتنا بزنس کرنے کے باوجود اس سے ہونے والا منافع حیران کن حد تک کم ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اواتار 2 کی 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد آمدنی میں سے ہونے والا منافع محض 53 کروڑ ڈالرز ڈالرز سے کچھ زیادہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز کا ایلون مسک پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

رپورٹس میں فلم کے پروڈکشن بجٹ کا تخمینہ 40 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا لگایا گیا جبکہ مارکیٹنگ اخراجات کو ملا کر مجموعی طور پر 60 کروڑ ڈالرز اس فلم کی تیاری پر خرچ ہوئے۔

یہی وجہ تھی کہ جیمز کیمرون نے فلم کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم کو نقصان سے بچنے کے لیے ہی کم از کم 2 ارب ڈالرز کا بزنس کرنا ہوگا۔

جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

2 ارب ڈالرز سے زائد بزنس کے بعد جیمز کیمرون نے ایک اور انٹرویو میں کہا تھا کہ اب وہ اواتار سیریز کی مزید 3 فلمیں بنانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

جیمز کیمرون پہلے ہی اواتار سیریز کی 5 فلمیں تیار کرنے کا اعلان کرچکے ہیں مگر کچھ عرصے پہلے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اواتار 2 اتنی مہنگی فلم ہے کہ اگر اس سے ہمیں نقصان ہوا تو ہم 5 کی بجائے 3 فلموں سے ہی سیریز کو ختم کردیں گے۔

فلم سیٹ پرخواتین کا نامناسب لباس پہننا سلمان خان کوپسند نہیں، پلک تیواڑی کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ ‘باکس آفس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مجھے تمام فلمیں بنانا پڑیں گی اور اب میں جانتا ہوں کہ آئندہ 6 یا 7 سال مجھے کیا کرنا ہے’۔

خیال رہے کہ اواتار سیریز کی تیسری فلم 20 دسمبر 2024 کو ریلیز کی جانی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *