گاڑیوں کی فروخت سالانہ بنیادوں پر 80 فیصد کم ہو کر 4 ہزار 463 یونٹس رہ گئی۔
ملکی معاشی و سیاسی غیر یقینی صورتحال کے سبب کاروں، جیپ وغیرہ ہلکی گاڑیوں کی فروخت اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 80 فیصد کم ہو کر 4 ہزار 463 یونٹس رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی ریکارڈ
رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینے میں گاڑیوں کی فروخت آدھی رہ گئی جو گزشتہ برس کے اسی مہینے کے 2 لاکھ 27 ہزار 995 یونٹس کے مقابلے میں ایک لاکھ 14 ہزار 868 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کرنسی مارکیٹ میں بھونچال، ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر
اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر فروخت 52 فیصد گری۔کورونا وبا کے سبب مئی 2020 میں لاک ڈاؤن کے بعد سے اس کیٹگری میں یہ کم ترین ماہانہ فروخت ہے۔
معیشت وینٹی لیٹر پر ہونے کے باوجود پرتعیش اشیا کی بے دریغ درآمد جاری