پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے درخواست کروں گا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں مگر پہلے اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے وزیراعظم کے پاس آنا ہوگا۔
بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے، عمران خان
قومی اسمبلی میں قومی آئینی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رکھنا چاہیے، ڈائیلاگ کی اتھارٹی وزیر اعظم کے پاس ہے میں شہباز شریف سے درخواست کروں گا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں لیکن اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے شہباز شریف کے پاس آنا ہوگا کیونکہ وہ وزیر اعظم ہیں اور مذاکرات میں آنے سے پہلے شرائط نہ رکھی جائیں۔
وفاقی کابینہ کا انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ
انہوں ںے کہا کہ ہم پاکستان کو بچاتے آئے ہیں اب بھی بچائیں گے، اگلی نسل کو ٹوٹا ہوا نہیں ثابت ملک دے کر جاؤں گا، چیف جسٹس تمہیں کون حق دیتا ہے؟ میں گزشتہ 35 سال کی سیاسی تاریخ کا گواہ ہوں، مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔
صدر مملکت نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے بھی ہم اور اس کو بچانا بھی ہمارا فرض ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، آئین کو کچھ نہیں ہوگا ہم کسی کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا
انہوں ںے کہا کہ جمہوریت پسندوں کے لیے سازش ہمیشہ ہماری تاریخ کا حصہ ہے، ہم تو بلوچستان بھی جائیں گے اور کے پی کے بھی جائیں گے، جب تک دم میں دم