ایشیا کپ میں گرین شرٹس کا سفر ختم ہو گیا- سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
بارش سے متاثرہ میچ میں لنکن ٹائیگرز نے دو سو باون رن حاصل کر لیا ۔ سری لنکا کو بیالیس اوورز میں دو سو باون رن کا ہدف ملا- ستتر رن پر دو بلے بازوں کے پویلین لوٹنے کے بعد سری لنکن بلے باز مینڈس اور سدیرا سمراوکرما نے دھواں دھار باری کھیلی۔
لنکن ٹائیگرز کے اسکور بڑھنے کے ساتھ ساتھ گرین شرٹس کی امیدیں بھی دم توڑتی گئیں ۔ پھر افتخار احمد کی گیند بازی نے امید جگائی ، آف اسپنر نے تین وکٹیں حاصل کیں – میچ سری لنکا کی گرفت سے نکلا پھر شاہین آفریدی نے اپنے آخری اور اننگز کے اکتالیسویں اوور میں دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے میچ سنسنی خیز بنا دیا ۔
آخری اوور میں لنکن ٹائیگرز کو آٹھ رن کا ہدف ملا- ڈیبیو میچ کھیلنے والے زمان خان جاندار بالنگ سے دو گیندوں پر ہدف چھ رن پر لے آئے پھر قمست نے پلٹا کھایا اور اسلانکا کو میچ کی سیکنڈ لاسٹ گیند پر چوکا مل گیا-
آخری گیند پر میچ لنکن ٹائیگرز کے نام ہو گیا ۔ پہلے کھیلتے ہوئے گرین شرٹس نے سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو باون رن بنائے ، محمد رضوان نے ناقابل شکست چھیاسی رن بنائے-
عبداللہ شفیق نے باون اور افتخار احمد نے سینتالیس رن کی اننگز کھیلی ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کا ایک رن کم بھی کیا گیا-