ایشیا کرکٹکا بادشاہ کون؟؟ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میدان میںاتریںگی-
پاکستانی ٹیم میں شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی یقینی ہے- دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں آرام کروایا گیا تھا- ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاہنواز دھانی کی بھی واپسی متوقع ہے. تاہم اس کا فیصلہ وکٹ کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا-
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ہیں، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز آرام کیا تھا اور آج دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
مزید پڑھیں:نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے شارجہ کے میدان میں میچ کو یادگار بنا دیا
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی- فائنل میچ سے قبل پاکستانی ٹیم پر اس جیت کا پریشر ہوگا- تاہم پاکستانی کپتان کا کہنا ہے کہ فائنل میں جیت کے نئے عزم کے ساتھ مقابلہ کریںگے-