سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف انتقال کر گئے

ICC UPMIRE ASAD RAUF

سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف انتقال کر گئے- مرحوم کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔

اسد روف کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر لاہور شاد باغ گول گراونڈ میں ادا کی جائے گی- مرحوم کے بھائی طاہر روف کے مطابق اسد روف گذشتہ شب لُنڈا بازار میں اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہے تھے- راستے میں انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی-

مزید پڑھیں:سمرفس فٹبال کلب نے فٹسال چیمپئن شپ2022 اپنے نام کر لی

اسد روف کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے-

یہ بھی پڑھیں: نامور کمپیئر، فن کار، استاد دلدار پرویز بھٹی چاہنے والوں‌ کے دلوں ‌میں ‌آج بھی زندہ

اسد رؤف آئی سی سی کے پینل امپائر رہے۔ انہوں نے انچاس ٹیسٹ، اٹھانوے ون ڈے انٹرنیشنل اور تئیس ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اورچئیرمین پی سی بی رمیزراجہ نےاسد رؤف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *